ماسکو ،13؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روس نے یوکرائن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ شمالی کریمیا میں روسی فورسز اور مبینہ یوکرائنی تخریب کاروں کے مابین جھڑپوں کے بعد ماسکو نے کییف حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ کریمیا میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو ہوا دے رہی ہے۔ تاہم یوکرائن نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ روس نے سن دو ہزار چودہ میں یوکرائن کے اس علاقے کو اپنا حصہ بنا لیا تھا، جس کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی برقرار ہے۔